تہران (ویب نیوز)

ایران نے متحدہ عرب امارات کے لیے 8 سال بعد اپنا نیا سفیر نامزد کردیا۔ایران نے سینئر سفارتکار رضا امیری کو ابوظبی کے لیے سفیر مقرر کیا ہے جو 8 سال بعد متحدہ عرب امارات میں ایرانی سفیر کے طور پر تعینات ہوں گے۔ واضح رہے کہ ایران اورسعودی عرب نے بھی 2016 کے بعد اپنے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے ایرانی صدر کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔