پشاور (ویب نیوز)
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مردان، چارسدہ، اور پشاور میں ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کر دیا خبیر پختونخوا میں ضمنی انتخابات کا شیڈول پشاور ہائیکورٹ کے ,نئے آرڈرز تک معطل رہے گا، خبیرپختوانخوا کے تین حلقوں میں ضمنی انتخابات 30 اپریل کو ہونا تھے۔ این اے 22 مردان، 24 چارسدہ اور 31 پشاور پر 30 اپریل کو ضمنی انتخابات شیڈول تھے، تینوں نشستیں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حلف نہ لینے کے باعث خالی ہوئی تھیں،این اے 24 چارسدہ 2 پر کل 6 امیدوار مدمقابل تھے،تحریک لبیک سے الف خان شیرپا، پیپلز پارٹی سے پیر افتاب اور اکبر علی، جبکہ سینئر صحافی سبزعلی خان ترین اور حاجی فیض محمد آزاد حیثیت سے این اے 24 پر الیکشن میں حصہ لے رہے تھے، اسی حلقے سے مولانا محمد سعید بھی آزاد حیثیت سے میدان میں موجود تھے ،واضح رہے کہ اگر جنرل الیکشن/ اسمبلیوں کی مدت میں 3 ماہ یا اس سے کم وقت باقی رہتا تو اس صورت میں ان حلقوں پر انتخاب نہیں ہوسکتا۔۔