- 9 بوگیوں پر مشتمل ٹرین 850 مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے پشاور کے لئے روانہ ہوئی
- گزشتہ سال اگست میں بارشوں اور سیلاب سے گرنے والا ریلوے پل تعمیر کر دیا گیا
کوئٹہ (ویب نیوز)
کوئٹہ کا ملک بھر سے ریل رابطہ 8ماہ بعد بحال ہوگیا، گورنر بلوچستان اور ڈی ایس ریلوے نے ٹرین کا افتتاح کیا۔کوئٹہ ہیرک کے مقام پر گزشتہ سال اگست میں بارشوں اور سیلاب سے گرنے والا ریلوے پل تعمیر کر دیا گیا، پل 65 کروڑ روپے کی لاگت سے 8 ماہ میں تعمیر کیا گیا، جس کے بعد کوئٹہ کا ملک بھر سے ریل رابطہ بحال ہوگیا۔کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے پہلی ٹرین روانہ ہوگئی، 9 بوگیوں پر مشتمل جعفر ایکسپریس 850 مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے پشاور کے لئے روانہ ہوئی۔گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ اور ڈی ایس ریلوے فرید احمد نے ٹرین کا افتتاح کیا۔یاد رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ سال کی مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں سے برٹش راج میں قائم ہونے والا پل گرنے سے ریل کا پہیہ رک گیا تھا۔