اسلام آباد (ویب نیوز)
پاکستان ریلوے ریزرویشن سسٹم کا لنک 5 گھنٹے بعد بحال کردیا گیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق این ٹی سی ڈیٹا بیس پر دبائو بڑھنے اور سرور کی سپیس کم ہونے کی وجہ سے لنک ڈائون ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان کے مطابق آن لائن سسٹم ڈائون ہوا، این ٹی سی ڈیٹا بیس کا لنک ڈائون ہونے کے باعث ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ بند ہوگئی۔ اس حوالے سے ترجمان ریلوے نے کہا کہ این ٹی سی سسٹم کے مین سرور میں خرابی پیدا ہوئی جس کے باعث لنک ڈائون ہوا۔