اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 21نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار768ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے21 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح1.19فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا اور 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے ملتان میں 69ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اوروہاں پر شرح 2.90فیصد رہی،لاہور میں 265ٹیسٹوں میں سے 6کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 2.26فیصد رہی جبکہ میرپورمیں کئے گئے 65ٹیسٹوں میں سے کوئی بھی ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔