- پاسپورٹ اجرا سے متعلق امیگریشن ڈاریکٹوریٹ نے نئی ہدایت جاری
اسلام آباد (ویب نیوز)
پاسپورٹ اجرا سے متعلق امیگریشن ڈاریکٹوریٹ نے نئی ہدایت جاری کردیں۔ پاسپورٹ کے اجرا کیلئے حکام نے ڈلیوری ٹائم میں کمی کردی ہے، نارمل درخواست والا پاسپورٹ اب 10 روز میں درخواست گزاروں کو ملے گا۔دخواست گزاروں کو ارجنٹ پاسپورٹ 4روز اور فاسٹ ٹریک درخواست کے حامل پاسپورٹ 2 دنوں میں ملے گا، ڈی جی پاسپورٹ کے احکامات پر ملک سمیت دنیا بھر میں پاکستانی قونصلیٹس کو ہدایات جاری کردی گئی۔ترجمان پاسپورٹس امگریشن ڈاریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے پاسپورٹ اجرا جلد سے جلد کرنے کی ہدایت ہے۔قبل ازیں نارمل پاسپورٹ 14روز، ارجنٹ 7روز اور فاسٹ ٹریک والا 4روز میں ملتا تھا۔