• عمران خان کو نوٹس کی تعمیل قانون کے مطابق نہیں ہوسکی، پولیس

اسلام آباد (ویب نیوز)

اسلام آباد کی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ہفتہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف لانگ مارچ  میں توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس کی جانب سے عدالت کو نوٹس کی تعمیل سے آگاہ کیاگیا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو نوٹس کی تعمیل قانون کے مطابق نہیں ہوسکی جس کے بعد عدالت نے نقول فراہم کرنے کے لئے عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے۔سول جج مبشرحسن چشتی نے عمران خان کو 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔