دہلی (ویب نیوز )
بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5 ہزار 874 کیسز رپورٹ ہوئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا کے فعال کیسز کی مجموعی تعداد 49 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔بھارت میں تاحال کورونا وائرس کے کل 4 کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار 515 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث بھارت میں اب تک 5 لاکھ 31 ہزار 508 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔