بجٹ اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں ہو گا ، چار پانچ جون کو بجٹ پیش ہونے کا امکان
حکومت کا اتحادی جماعتوں کو بجٹ کے اہم نکات کے بارے میں اعتماد میں لینے کا فیصلہ
جلد حکمران اتحاد کا سربراہی اجلاس ہو گا ، ذرائع
اسلام آباد (ویب نیوز)
قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن آئندہ ماہ جون کے پہلے ہفتے میں ہو گا ، حکومت نے بجٹ کی تیاری تیز کر دی ہے ، پارلیمانی ذرائع کا دعوی ہے کہ وفاقی بجٹ 2023 ء چار یا پانچ جون کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بجٹ پیش کریں گے جبکہ بجٹ کے حوالے سے اتحادی جماعتوں سے تجاویز لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، بجٹ کے ضمن میں حکمران اتحاد کا سربراہ اجلاس بھی ہو گا جبکہ بجٹ کے ذریعے ریلیف دینے سمیت اہم نکات کے بارے میں حکومتی ارکان کو پیشگی اعتماد میں لینے اور ان سے مشاورت کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ جلد ہی انتخابی حلقوں کی ترقیاتی فنڈز کے اجراء کے معاملے پر بھی اہم فیصلے ہوں گے اور فنڈز کے اجراء کے عمل کو تیز کیا جائے گا ۔ بجٹ سے متعلق حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہو گا ۔