اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں،8مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔منگل کوقومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار524 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے11 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.72فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 8مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کئے گئے110 ٹیسٹوں میں سے 2 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح1.82 فیصد رہی۔