اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس  کے باعث ملک بھر میں 10نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 8مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ جمعہ کوقومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار959 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے10 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.51فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہواجبکہ 8مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 284ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسزکی شرح 1.06فیصد رہی، اسی طرح اسلام آباد میں 160ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر شرح 0.63 فیصد رہی جبکہ راولپنڈی میں 134ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر شرح 0.75فیصد رہی۔