• دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد32 ہزار400 کیوسک اور اخراج 32ہزار400کیوسک رہا

اسلام آباد (ویب نیوز)

واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 32 ہزار 200کیوسک اور اخراج 33 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد32 ہزار400 کیوسک اور اخراج 32ہزار400کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 37ہزار500کیوسک، اخراج 37 ہزار500 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 48 ہزار 400کیوسک اور اخراج 45 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد25 ہزار 700کیوسک اور اخراج 17 ہزار100 کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1439.68 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.774 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1122.00 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.840 ملین ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.30 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.085 ملین ایکڑ فٹ ہے۔