• کمیٹی کسی بھی تحقیقاتی ادارے کی مدد لے سکے گی اور اپنی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی،نوٹیفکیشن

اسلام آباد (ویب نیوز)

سپیکر قومی اسمبلی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی خصوصی کمیٹی قائم کردی۔سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے قائم کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کی سربراہی محمد اسلم بھوتانی کو دی گئی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں شاہدہ اختر علی، محمد ابوبکر، برجیس طاہر، شیخ روحیل اصغر، سید حسین طارق، ناز بلوچ  ، وجیہا قمر ،ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ اور خالد حسین مگسی شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کسی بھی تحقیقاتی ادارے کی مدد لے سکے گی اور اپنی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ابوزر چدھڑ سے ٹکٹ کے معاملے پر بات کررہے تھے جب کہ ثاقب نثار نے بھی آڈیو میں بیٹے کی آواز کی تصدیق کی تھی۔