- بھارتی فضائیہ کی جنگی مشقوں کا منصوبہ منظرِعام پرآ گیا
نئی دہلی (ویب نیوز)
مودی سرکار نے پلوامہ اور راجوڑی میں شرمناک ہزیمت کے بعد ایک اور ڈرامہ کرنے کی سازش تیار کرلی۔فروری 2019 میں پاک فضائیہ کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد اپنی صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے بھارتی فضائیہ کی جنگی مشقوں کا منصوبہ منظرِعام پرآ گیا۔بھارتی فضائیہ غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر جارحانہ جنگی فضائی مشقوں کا منصوبہ بنانے جا رہی ہے۔ یہ مشقیں پنجاب اور ہماچل پردیش کی شورش زدہ ریاستوں میں 6 مئی 2023 سے شروع ہو نگی۔ 6 مئی سے شروع ہونے والی دو ہفتوں پرمشتمل مشق کا مقصد نئی تشکیل شدہ بھارتی فضائیہ کی حکمت عملیوں کا جائزہ لینا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں موثر فضائی طاقت قائم کی جاسکے۔ بھارتی فضائیہ کو وہ دن نہیں بھولنا چاہیے کہ 27 فروری 2019 کوپاک فضائیہ نے 2 بھارتی لڑاکا طیاروں کوگرایا اورایک بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کیا تھا۔ماضی میں بھی بے شمار بھارتی فضائیہ کے طیارے حادثات کا شکارہوچکے ہیں بھارت نے26 فروری 2019 کو بالاکوٹ کے قریب حملہ کیا تھا جس کے اگلے ہی روز پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں فوری جواب دیا تھا۔