لاہور (ویب نیوز)
پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی(پی سی بی ڈی ڈی اے) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ(سی بی ڈی پنجاب)بھی کہا جاتا ہے نے پنجاب کی تاریخ میں سب سے مہنگی نیلامی کے بعد کلمہ چوک انڈر پاس ریماڈلنگ سی بی ڈی پنجاب بولیورڈ کو ریکارڈ وقت میں مکمل کر کے عوام کے لئے ایک تحفہ- نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کی ہدایت کے مطابق دی گی ڈیڈ لائن میں مکمل کر لیا ہے۔ برکت مارکیٹ سے لبرٹی کی طرف اور لبرٹی سے برکت مارکیٹ کی طرف انڈرپاس ٹریفک کے لیے فروری میں مکمل کر کے فعال کر دیا گیا تھا جبکہ علی زیب روڈ بیرل کو بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔منصوبے کا افتتاح جلد متوقع ہے۔سی بی ڈی پنجاب بیرل بھی مکمل ہے لیکن اسکو وقتی طور پر گیٹ لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔سی بی ڈی پنجاب کے ترجمان کے مطابق سی بی ڈی پنجاب کا انفراسٹرکچر مکمل کر کے اسکو بھی فعال کر دیا جائے گا۔یہ لاہور کے پہلے انڈر پاس جس میں سے دو بیرل نکل رہی ہیں اور لاہور ایشیا کا پہلا شہر اور پاکستان پہلا ملک جس میں بلیو روڈز کی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔سی بی ڈی پنجاب کے سی سی او عمران امین کا کہنا ہے کہ آج کے دن اس منصوبے پر کام کرنے والے تمام افراد کی محنت رنگ لائی ہے۔ انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی، نگراں وزیر ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب، سید بیرسٹر اظفر علی ناصر، نگراں وزیر سی اینڈ ڈبلیو پنجاب، بلال افضل، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر لاہور، رافعہ حیدر، چیف سیکرٹری پنجاب، زاہد اختر زمان، سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب، کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال، سیکرٹری پلاننگ پنجاب، محمد سہیل انور چوہدری کے ساتھ ساتھ واسا، لیسکو، ٹریفک پولیس، پی ایچ اے، این ایل سی، نیسپاک اور حبیب کنسٹرکشن بالخصوص لاہور کی عوام جس نے پورے منصوبے میں تعاون کیا ان کا شکریہ ادا کیا۔