کراچی (ویب نیوز)
وسطی اور بالائی سندھ میں 8 یا 9 مئی سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اور وسطی سندھ میں درجہ حرارت آئندہ 3 دن کے دوران بڑھ سکتا ہے، اسی دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام یا رات دادو، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، جامشورو، تھرپارکر میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر کراچی میں بھی درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تین روز میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری رہ سکتا ہے، اس دوران مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔