راولپنڈی (ویب نیوز)

4 مئی 2023 کو سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے  دیردنی میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق حوالدار سلیم خان (عمر 36 سال، ساکن ڈسٹرکٹ ٹانک)، نائیک جاوید اقبال (عمر 37 سال، ساکن ڈسٹرکٹ کوہاٹ)، سپاہی نذیر خان (عمر 26 سال، ساکن ڈسٹرکٹ بنوں)، سپاہی حضرت بلال (عمر 25 سال، ضلع مردان کا رہائشی)، سپاہی سید رجب حسین (عمر 22 سال، ساکن ڈسٹرکٹ اورکزئی) اور سپاہی بسم اللہ جان(عمر 22 سال، ساکن ڈسٹرکٹ خیبر)کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔جنہوں نے 4 مئی 2023 کو سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دیردنی میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کیا تھا ۔شہدا کی نماز جنازہ پہلے بنوں اور بعد میں ان کے آبائی علاقوں میں اداکی گئی۔شہیدوں کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں اعلی فوجی افسران، جوانوں سمیت سول افسران، عوام اور شہدا کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔۔