اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے 16نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 8 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔منگل کو قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار577 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے16 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح1.01فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 8مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 258ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیااور وہاں پر مثبت کیسزکی شرح 0.39فیصد رہی جبکہ کراچی میں کئے گئے 127ٹیسٹوں میں سے 3 ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پرشرح2.36فیصد رہی۔