• اسلام آباد ہائی کورٹ پر رینجرز نے قبضہ کر لیا ہے، وکلا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، فواد چوہدری
  •  دفعہ 144 نافذ العمل ہے خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی،آئی جی اسلام آباد
  • عمران خان کی گرفتاری، جرمن سفیر کی پاکستانیوں سے پر امن رہنے کی اپیل…
  • عمران خان کی گرفتاری پر تشویش ہے، مذاکرات کو ترجیح دیں، ٹویٹر پر پیغام

اسلام آباد (ویب نیوز)

رینجرز نے القاد رٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان کو گرفتار کرلیا۔عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم کو رینجرز نے احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیاگیا ہے،نیب حکام کے پاس عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔آئی جی اسلام آباد کے مطابق حالات معمول کے مطابق ہیں، دفعہ 144 نافذ العمل ہے خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے پہنچے تھے جہاں سے رینجرز نے ان کو حراست میں لے لیا۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پر رینجرز نے قبضہ کر لیا ہے، وکلا کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عمران خان کی گاڑی کے گرد گھیرا ڈال لیا گیا ہے۔۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر چیئرمین عمران خان کے وکیل کو بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ،پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ ہماری جمہوریت اور ملک کے لئے سیاہ دن ہے۔

عمران خان کی گرفتاری، جرمن سفیر کی پاکستانیوں سے پر امن رہنے کی اپیل

اسلا م آباد(ویب  نیوز)

پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفرڈ گراننس نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری پر تشویش ہے، پاکستانی پرسکون رہیں اور مذاکرات کو ترجیح دیں۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کو منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں نیب راولپنڈی ہیڈ کوارٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جرمن سفیر نے لکھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان آج گرفتاری کی گردش کرنے والی تصاویر پر تشویش ہے۔انہوں نے لکھا کہ عدالتی معاملات میں قانون کی حکمرانی کے اعلی ترین معیار کو یقینی بنانے اور حد سے زیادہ مبالغہ آرائی سے بچنے کے لیے اہم ہے۔الفرڈ گراننس نے اپیل کی کہ پاکستان کی خاطر سب پر سکون رہیں اور مل کر ترقی کی جانب کام کرنے کے لیے بات چیت کو ترجیح دی