لاہور (ویب نیوز)
- عمران خان ،شاہ محمود قریشی ،حماد اظہر سمیت متعدد نامزد
- تاریخی جناح ہاؤس سمیت متعددسرکاری املاک کوشدید نقصان پہنچایا
لاہورکے جناح ہاوس اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر پی ٹی آئی قیادت سمیت مشتعل کارکنوں کے خلاف سات مقدمات درج کرلئے گئے۔ عمران خان ،شاہ محمود قریشی ،حماد اظہر سمیت متعدد نامزد کرلئے گئے،جھڑپوں کے دوران دوشہری میاں محمودالرشید اورمیاں اسلم اقبال کی گولیوں کانشانہ بھی بنے۔ لاہورمیں پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر شرپسند کارکنوں نے لاقانونیت کی انتہاکردی۔تاریخی جناح ہاؤس سمیت متعددسرکاری املاک کوشدید نقصان پہنچایا۔مختلف تھانوں میں دہشتگردی سمیت سنگین دفعات کے تحت سات مقدمات درج کرلیے گئے۔پولیس کے مطابق جناح ہاوس پرحملے کے دوران میاں اسلم اقبال اورمیاں محمودالرشید نے مسلح ہوکرشرپسند جتھوں کی قیادت کی۔ جلاؤگھیراؤ کے دوران دونوں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے۔
- پنجاب میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤگھیرا ؤمیں ملوث 1650 سے زائد شرپسند عناصر گرفتار
- سرکاری و نجی املاک، پولیس ٹیموں پر حملوں ، پر تشدد کارروائیوں میں ملوث شرپسند کسی رعایت کے مستحق نہیں،آئی جی پنجاب عثمان انور
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھرمیں سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، جلا گھیرا میں ملوث 1650 سے زائد شرپسند عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شرپسند عناصر کی پرتشدد کارروائیوں میں پنجاب بھر میں 150 سے زائد افسران واہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں ، زخمی اہلکاروں میں لاہور کے 63،راولپنڈی 29 ، فیصل آباد 25،گوجرانوالہ کے 13 پولیس افسران و اہلکار شامل ہیں۔ اسی طر ح اٹک میں 10،سیالکوٹ میں 05 اور میانوالی میں 06 افسران و اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ ترجمان نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے زیر استعمال 70 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی، لاہور میں 22،راولپنڈی 18،فیصل آباد 15،گوجرانوالہ 03، سیالکوٹ 05، بھکر 02، ملتان 04،اٹک میں 01 گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ تمام شرپسند عناصر کو ٹریس کرکے گرفتار کر رہے ہیں، سرکاری و نجی املاک، پولیس ٹیموں پر حملوں ، پر تشدد کارروائیوں میں ملوث شرپسند کسی رعایت کے مستحق نہیں۔