• صوبائی الیکشن کمیشن کے دفترپردھاوااورتوڑپھوڑہوئی،چکدرہ اورتیمرگرہ میں ایف سی قلعوں پرمشتعل افرادکا دھاوابولاگیا
  • مظاہرین نے درجنوں چیک پوسٹ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑڈالے،پشاورمیں 50 اورصوابی میں 40 شرپسند گرفتارکرلئے گئے،رپورٹ

پشاور (ویب نیوز)

خیبرپختونخوامیں دوروزمیں پی ٹی آئی مظاہرین کے جلائوگھیرائوسے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی گئی۔پشاور،کوہاٹ،چارسدہ ،تیمرگرہ سمیت کہاں کہاں سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تفصیلات جاری کردی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق پشاورمیں ریڈیوپاکستان کی عمارت کوجلا ڈالا،ایمبو لینس سمیت 10 گاڑیاں نذرآتش کردی گئیں۔صوبائی الیکشن کمیشن کے دفترپردھاوااورتوڑپھوڑبھی کی۔شرپسندوں نے صوبے کے مختلف اضلاع میں ایمبو لینس سمیت دس گاڑیاں نذرآتش کردیں۔انسد منشیات کی گاڑیاں،ابابیل سکواڈ کی دوموٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچایا۔چکدرہ اورتیمرگرہ میں ایف سی قلعوں پرمشتعل افرادکا دھاوا۔مظاہرین لیپ ٹاپ،پنکھے،میزکرسیاںاوراسلحہ لوٹ کرلے گئے۔پشاورسے اسلام آباد اورچارسدہ سے اسلام آباد ٹول پلازہ بھی نذرآتش کردیا گیا۔کوہاٹ یونیوسٹی پرحملے میں گیٹ توڑکرجامعہ کی تزئین وآرائش کوتہس نہس کردیا گیامظاہرین نے درجنوں چیک پوسٹ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑڈالے۔پشاورمیں 50 اورصوابی میں 40 شرپسند گرفتارکرلئے گئے۔پشاور کے تھانہ شرقی میں چارمقدمات درج،مقدموں میں انسد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔