• صوابی میں گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوئے، چترال میں گھر، چھت اور دیوار گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے
  • استور میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستہ بلاک ہو گیا، اسلام آباد کے علاقے ایچ الیون میں خداداد ہائٹس بلڈنگ کو نقصان پہنچا،رپورٹ

اسلام آباد / کابل (ویب نیوز)

ملک کے بیشتر مقامات پر گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے نقصانات کی تفصیلات جاری کردی گئیں ۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے ابتدائی رپورٹ جاری کر دی۔این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلے کے بعد 3.7 کا ایک آفٹرشاک بھی آیا۔رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں زلزلے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مختلف مقامات پر 66 افراد زخمی ہوئے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے رپورٹ میں بتایا کہ صوابی میں گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوئے، چترال میں گھر، چھت اور دیوار گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے استور میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستہ بلاک ہو گیا، اسلام آباد کے علاقے ایچ الیون میں خداداد ہائٹس بلڈنگ کو نقصان پہنچا۔

 

  • ا فغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 3 ہوگئی

افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 3 ہوگئی ۔افغان میڈیا کے مطابق مختلف حصوں میں زیادہ تر لوگ گھروں کی چھتیں گرنے سے44افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق افغانستان میں گزشتہ رات 6.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کا مرکز پاکستان اور تاجکستان کی سرحد کے ساتھ صوبہ بدخشاں کا علاقہ تھا۔