لاہو (ویب نیوز)
محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاوس اور دیگر سرکاری نجی املاک اور ٹرانسپورٹ کو آگ لگانے، نقصان پہنچانے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کرنے والے شر پسند عناصر کی نشاندہی کرنے والوں کے لئے دولاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔اس سلسلہ میں اخبارات میں جاری اشتہارمیں تصاویر کے ساتھ دو نمبر بھی جاری کر دئیے گئے ہیں،محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ محکمہ داخلہ نے شر پسند عناصر کی اطلاع دینے کیلئے ٹال فری نمبر 0800-11111اور ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب 0333-6568985جاری کیا گیا ہے۔دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہورمیں جناح ہاس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے کچھ شر پسندوں کی شناخت کرلی اور دیگر کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔جناح ہاس کو جلانے، توڑ پھوڑ کرنے اورقیمتی اشیا و دستاویزات چوری کرنے والے شرپسندوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اب تک بیشتر افراد کی شناخت ہو گئی ہے جنہوں نے کور کمانڈر ہاس کا جلا گھیرا اور توڑ پھوڑ کی پرتشدد کاروائیوں میں حصہ لیا تھا جبکہ باقیوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔ ان شر پسندوں کے خلاف انسداد دہشتگردی کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔