• پنجاب میں فوجی املاک پر حملہ کرنے والے 4120میں سے2290کی شناخت
  •  جناح ہائوس پر حملہ کرنے والے 1800 میں سے ایک ہزار 125کی شناخت ہو چکی اور 513 گرفتار کئے جا چکے ہیں
  • راولپنڈی میں جی ایچ کیو پر 300 شرپسندوں نے حملہ کیا، 158 کی شناخت ہوئی اور 109گرفتار ہیں
  • پی اے ایف بیس میانوالی میں 177 حملہ آوروں میں سے 152 شناخت ہو چکی ، 103گرفتار ہیں
  • گوجرانوالہ کینٹ میں 400 افراد نے حملہ کیا جن میں سے346کی شناخت ہوئی اور 172 گرفتار ہیں
  • فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر 300 حملہ آوروں میں سے192کی شناخت ہوئی،112گرفتار کئے جا چکے ہیں

لاہور(ویب نیوز)

پنجاب میں فوجی املاک پر حملہ کرنے والے 4 ہزار 120 میں سے 2 ہزار 290 کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ ایک ہزار 181حملہ آور گرفتار کئے گئے ۔پولیس ریکارڈ کے مطابق جناح ہائوس لاہور پر حملہ کرنے والے 1800 میں سے ایک ہزار 125کی شناخت ہو چکی ہے اور 513 گرفتار کئے جا چکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ عسکری ٹاور پر ایک ہزارشرپسندوں نے حملہ کیا جن میں سے 121کی شناخت ہوئی اور 81 کو گرفتار کیاجا چکا ہے، راولپنڈی میں جی ایچ کیو پر 300 شرپسندوں نے حملہ کیا، 158 کی شناخت ہوئی اور 109گرفتار ہیں، حمزہ کیمپ پر 150 شرپسندوں نے حملہ کیا جن میں سے 95 کی شناخت ہوسکی اور77 گرفتار ہیں۔پولیس ریکارڈ میں بتایا گیاکہ پی اے ایف بیس میانوالی میں 177 افراد میں سے 152 شناخت ہو چکی ہے جن میں سے 103 گرفتار ہیں، گوجرانوالہ کینٹ میں 400 افراد نے حملہ کیا جن میں سے346کی شناخت ہوئی اور 172 گرفتار ہیں۔علاوہ ازیں فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر 300شرپسندوں نے حملہ کیا اور 192کی شناخت ہوئی اور اب تک 112گرفتار کئے جا چکے ہیں۔