چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اخترپر مشتمل 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا
اسلام آباد (ویب نیوز)
14مئی کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل نہ ہو سکا ۔ الیکشن کمیشن نے تو تیاری مکمل ہونے کا دعوی کیا مگر حکومت سے فنڈز نہ ملے، سیاسی جماعتیں بھی صرف پنجاب میں انتخابات پر راضی نہ ہوئیں۔غیر یقینی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے انتخابی مہم شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گئی، مسلم لیگ( ن) نے تو امیدواروں کو ٹکٹ ہی جاری نہ کئے۔حکمران جماعتوں کا کہنا ہے کہ ملکی بقا ء اسی میں ہے کہ مل کراس بحران سے نمٹا جائے اور معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔دوسری جانب 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی درخواست 15مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختربھی بینچ میں شامل ہوں گے۔