polio

اسلام آباد (ویب نیوز)

ملک بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ، یہ مہم 19مئی تک جاری رہے گی ،انسداد پولیومہم سکیورٹی خدشات کی باعث ملتوی کردی گئی۔انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے 2 کروڑ 20 لاکھ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ۔ محکمہ صحت کے حکام کا ہنا ہے کہ آپ بھی اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائیں اور عمر بھر کی معذوری سے بچائیں ۔ دوسری جانب حکام نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں انسداد مہم سکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی کردی گئی ، مہم کے دروان 35 لاکھ بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا تھا لیکن مہم اب 22 مئی سے شروع ہوگی۔