چیف جسٹس نے حکومت پر ناجائز ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی پارلیمان اپنے وزیر اعظم کا مکمل تحفظ کرے گی،مولانا فضل الرحمان

پارلیمنٹ کے حفاظتی اقدام سے آپ کو پریشانی ہو گی تحفظ کی کہیں جگہ نہیں ملے گی

پاک فوج نظریے درست خارجہ پالیسی کا تحفظ کر رہی ہے ہم اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

 امریکا عمران خان اور یہودی لابی کو کیا چیف آف آرمی سٹاف کے حافظ قرآن ہونے کی تکلیف ہے ؟

پاکستان میں یہودی لابی نہیں چلے گی، اسرائیل کو تسلیم کرنے اور قادیانیوں کو مسلمان بنانے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے

آئین کی اسلامی حیثیت کا مکمل تحفظ کیا جائے گا ۔ اس سے زیادہ عوامی قوت کے ساتھ دوبارہ شاہراہ دستور پر آئیں گے

 وزیراعظم کی نااہلی کا ارادہ لے کر آنے والے ججز کے پندرہ مئی کی عوامی طاقت دیکھ کر تیور بدل گئے اور ایک ہفتہ کے لیے کیس چھوڑ کر چلے گئے

جب نکے کے ابا نے اس سے ہاتھ اٹھا لیا تو آپ اس کا ابا بننے کی کوشش کر رہے ہیں

 سربراہ پی ڈی ایم کا  سپریم کورٹ کے سامنے احتجاجی دھرنے سے خطاب،دھرنا ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد ( ویب  نیوز)

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ پر واضح کیا ہے کہ اگر حکومت پر ناجائز ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو عوام کی منتخب پارلیمان اپنے وزیر اعظم کا مکمل تحفظ کرے گی اور پارلیمنٹ کے اس اقدام سے آپ کو پریشانی ہو گی تحفظ کی کہیں جگہ نہیں ملے گی پاک فوج نظریے درست خارجہ پالیسی کا تحفظ کر رہی ہے ہم اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ امریکا  عمران خان اور یہودی لابی کو کیا چیف آف آرمی سٹاف کے حافظ قرآن ہونے کی تکلیف ہے ؟ پاکستان میں یہودی لابی نہیں چلے گی، اسرائیل کو تسلیم کرنے اور قادیانیوں کو مسلمان بنانے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،آئین کی اسلامی حیثیت کا مکمل تحفظ کیا جائے گا ۔ اس سے زیادہ عوامی قوت کے ساتھ دوبارہ شاہراہ دستور پر آئیں گے ۔ وزیراعظم کی نااہلی کا ارادہ لے کر آنے والے  ججز کے  پندرہ مئی کی عوامی طاقت دیکھ کر تیور بدل گئے اور ایک ہفتہ کے لیے کیس چھوڑ کر چلے گئے ،جب نکے کے ابا نے اس سے ہاتھ اٹھا لیا تو آپ اس کا ابا بننے کی کوشش کر رہے ہیں  ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پیر کی شام سپریم کورٹ کے سامنے پی ڈی ایم کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے جج اپنی عدالتی حیثیت کو مجروح کر چکا ہے ہم عدلیہ کے وقار کو بحال کرنا چاہتے ہیں عدلیہ کا مقام اتنا بلند ہے کہ اگر اس کے وقار کو برقرار رکھنے کے لئے دو چار جج قربان ہوجائیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اسلام میں عدل و انصاف کا معیار ہے  بندیال صاحب آپ کو پارلیمنٹ کی تذلیل کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ہتھوڑا گردی نامنظور تمام ادارے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر اپنے فرائض انجام دیں   ۔انھوں نے کہا کہ اگر سیاست  کرنی ہے تو اس بلڈنگ سے باہر آ پتہ چل جائے گا اس بازار میں آپ کی قیمت کیا ہے، ہم کہتے ہیں کہ کہاں وہ جتھہ وہ دہشت گرد تحریک انصاف کا دہشت گرد ،میں کہتا ہوں کہ ساری پولیس ہٹ جائے ہم اس عمارت کی حفاظت کریں گے اس عمارت کے تحفظ اور وقار پر سودا نہیں کیا جاسکتا۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ  2018 کے انتخابات میں ننگی دھاندلی ہوئی تو ہم میدان میں نکلے اور پھر یہ نہیں دیکھا کہ کوئی جنرل ناراض ہوتا ہے،اس وقت اسی جگہ مظاہرہ کیا لیکن کوئی سومو ٹو ایکشن نہیں لیا گیا جب آزادی مارچ کیا اور پندرہ لاکھ لوگ شریک ہوئے تو آپ کے کان  پر جوں تک نہیں رینگی آج جب نکے کے ابا نے اس سے ہاتھ اٹھا لیا تو آپ اس کا ابا بننے کی کوشش کر رہے ہیں،  آپ کو اس کا ناجائز ابا تسلیم نہیں کیا جائے گا  ہم نے ہمیشہ غلامی کی زنجیریں توڑی ہیں اور آج بھی غلامی کی زنجیریں توڑنا جانتے ہیں چیلنج کرتا ہوں اس ایک مہینہ میں کتنا مس کنڈکٹ کیا ہے اپنی عدالت۔ وزیر اعظم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا  اگر تم نے حکومت پر ناجائز ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو پارلیمان  وزیر اعظم کا تحفظ کرے گی اور  تمھیں پریشانی ہوگی تحفظ کی جگہ نہیں ملے گی۔انھوں نے کہا کہ  60۔ارب کی کرپشن کا مجرم جبکہ اس کے خلاف ریمانڈ دیا جا چکا ہے کیا اس کو کبھی ضمانت ملی ہے امریکی کانگریس کے اندر ایک یہودی جو فرینڈز آف اسرائیل کمیٹی کا چیئرمین ہے  وہ بھی آرمی چیف کے خلاف ہے سی آئی اے سبکدوش افغان نژاد امریکی ایجنٹ بھی  اور عمران بھی آرمی چیف کے خلاف ہے تکلیف کیا ہے ان کو کیا اس وجہ سے تکلیف نہیں کہ وہ حافظ قرآن ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان بلا وجہ فوج کو نشانہ نہ بناؤ آرمی چیف سنیارٹی کی بنیاد پر آیا ہے ۔

جی ایچ کیو پشاور لاہور کور کمانڈرز کے گھروں قلعہ بالا حصار میانوالی کی ائیر بیس پر حملوں اور شہداء کی یادگاروں کو اکھاڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی ہو گی ۔ عدالتیں مجرموں کو تحفظ نہ دیں ۔ کیا کسی جج کی تربیت میں فرق رہ گیا ۔ ہر ناجائز بات کو دستور کے مطابق قرار دے رہے ہیں ۔ چیف جسٹس سن لو یہ دستور ہم نے ہی بنا کر آپ کے پاس بھیجا ہے جس قانون کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہو وہ ہمارے ہاں سے بن کر گیا ہے ۔ آپ جانتے اور ہم نہیں جانتے ۔ پاکستان میں یہودی لابی نہیں چلے گی اسرائیل کو تسلیم کرنے اور قادیانیوں کو دوبارہ مسلمان بنانے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آئین کی اسلامی حیثیت کا  مکمل تحفظ کیا جائے گا ۔ سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان نے امریکی وساطت سے مودی کے ساتھ گٹھ جوڑ کرتے ہوئے اسے کشمیر کی حیثیت سے متعلق شق 370 ختم کرنے اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کا موقع فراہم کیا ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاک فوج نظریہ پاکستان اور خارجہ پالیسی کی صحیح سمت میں تحفظ کر رہی ہے پہلے بھی فوج  کے شانہ بشانہ رہے ہیں آج بھی ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ نظر آئیں گے ۔ باجوہ کو بھی کہا تھا کہ احساس کرو صحیح سمت نہیں ہے ملک پر مشکل وقت آیا تو یہ یوتھیے اور تتلیاں نہیں ہمارے یہ جانباز کام آئیں گے ۔ جرنیلوں ، ججزوں ، امریکا ہو یورپی یونین ہو بھارت ہو سب کے سامنے حق بات بولیں گے آج عمران خان کے پرتشدد واقعات اور حملوں کے حوالے سے بھارتی فوج میں خوشی کے شادیانے بجائے جا رہے ہیں اور بھارتی فوج کہہ رہی ہے بھارت کا بھائی عمران خان سب سے پیارا عمران خان ۔ دشمن خوشیاں منا رہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کا ستیاناس کر دیا ۔ پاک فوج ملک کو متحد رکھنے کی طاقت ہے جو فوج کو کمزور کرے گا ایسا ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہو گا اور عمران خان اسی ایجنڈے پر کام کر رہا ہے ۔ جب عوامی قوت شاہراہ دستور پر آ گئی تو ججز کے تیور بدلے ہوئے تھے اور ایک ہفتے کے لیے کیس چھوڑ کر چلے گئے ۔ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے یہ مجمع پھر آئے گا اب دو تین کے نوٹس پر آیا ہے پھر ایک دن کے نوٹس پر اس سے دگنا آئے گا جو گھروں میں رہ گئے ہیں وہ بھی آئیں گے ۔ پھر جھنڈے لہرائے جائیں گے عوامی عدالت لگی ہے عوامی فیصلے ہوں گے کسی اور کے فیصلے نہیں چلنے دیں گے ۔