اسلام آباد (ویب نیوز)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔عمران خان کے وکیل کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہاکہ بتادیں کہ عمران خان نے مزیدکیسز میں کس دن آنا ہے؟ اسی دن کی تاریخ رکھ دیتے ہیں۔عدالت نے عسکری اداروں کے افسران کے خلاف بیان بازی کے مقدمے اور مسلم لیگ ن کے رہنما محسن رانجھا کی مدعیت میں درج اقدام قتل کے مقدمے میں بھی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔دونوں مقدمات میں 8 جون تک عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔