9 مئی کو 138 مقدمات میں 500 سے زائد خواتین مطلوب،نگران وزیراعلی محسن نقوی نے مرد پولیس اہلکارو ں کو خواتین کی حراست سے روک دیا
فوجی تنصیبات پر حملوں اورانسداد دہشت گردی کے تحت درج ایف آئی آرز میں شامل خواتین کو ہرصورت گرفتار کیا جائے گا
ان مقدمات میں ملوث خواتین کی گرفتاری لیڈیز پولیس کے ہمراہ یقینی بنائی جائے ، گرفتار خواتین کو لیڈیز پولیس سٹیشن میں رکھا جائے..محسن نقوی
فوجی مقامات پر حملوںخصوصا جناح ہاؤس کے اندر و باہر موجود خواتین کو لیڈیز پولیس سٹیشن میں آکر خود گرفتاری دینے پررعایت دینے کا فیصلہ
لاہور ( ویب نیوز)
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے مرد پولیس اہلکارو ں کو خواتین کی حراست سے روک دیا ہےـ پنجاب بھر میں 9 مئی کو 138 مقدمات میں 500 سے زائد خواتین اس وقت مطلوب ہیں ـنگران وزیر اعلی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا ـ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں ہیں۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت کی کہ ان مقدمات میں ملوث خواتین کی
گرفتاری لیڈیز پولیس کے ہمراہ یقینی بنائی جائے اور کوشش کی جائے کہ گرفتار خواتین کو لیڈیز پولیس سٹیشن میں رکھا جائے۔انہوںنے کہا کہ اے ٹی سی(انسداد دہشت گردی) کی دفعات کے تحت درج ایف آئی آرز میں شامل خواتین کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔فوجی مقامات پر حملوں خاص طور پر جناح ہاؤس کے اندر و باہر موجود خواتین کو لیڈیز پولیس سٹیشن میں آکر خود گرفتاری دینے کی صورت میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے