عمران خان کی امریکا سے مدد کی اپیل کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

امریکی کانگریس کی خاتون رکن سے زوم میٹنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(صباح نیوز)نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیرا عظم  اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی امریکا سے مدد کی اپیل کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے۔عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی سیاسی ناکامی کا پورا ملبہ سابقہ آرمی چیف پر ڈال دیا، پی ٹی آئی چیئرمین نے امریکی کانگریس وومن کے سامنے اپنے کیس کو پیش کیا۔مبینہ آڈیو میں عمران خان نے امریکی خاتون   میکسین مور واٹرز کے ساتھ زوم میٹنگ   میں پاکستان کے معاملات میں مداخلت کی اپیل کی،عمران خان نے تمہید میں امریکی خاتون کو بتایا کہ 99 فیصد پاکستان عمران خان کا خواہاں ہے اور وہ مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر ایک قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے جس میں مجھے ٹانگ میں تین گولیاں لگیں، اس وقت ملک انتہائی مشکل صورتحال سے گزر رہاہے، ہم اس وقت تاریخ کی مشکل ترین صورتحال سے دوچار ہیں۔عمران خان نے  کہا کہ خفیہ ایجنسی یہاں بہت طاقتور ہے۔عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی ذمہ داری سابقہ آرمی چیف پر عائد کردی اور امریکی خاتون کے سامنے اپنے دور کی معاشی کارکردگی کو بہترین قرار دیا۔ عمران خان نے کہا کہ میں صرف یہ چاہتا ہوں آپ میرے حق میں آواز اٹھائیں۔زوم میٹنگ کے آخر میں عمران خان اور ان کے ساتھی خوش نظر آئے