- مشاعر مقدسہ میں حرمین ٹرین 7 ذوالحجہ سے 13 ذوالحجہ تک سفری سہولیات فراہم کرے گی
جدہ (ویب نیوز)
سعودی عرب کے حکام کی جانب سے رواں برس حج کے موقع پرعازمین حج کی آمد و رفت کے حوالے سے سفری سہولیات کو حتمی شکل دے دی گئی۔جس کے لئے 24 ہزار بسیں مختص کی گئی ہیں جبکہ مشاعر مقدسہ میں حرمین ٹرین کی آزمائشی سروس کا آغاز بھی کر دیا گیا۔ کووڈ 19 کے دو برس بعد رواں برس پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں عازمین حج سعودی عرب پہنچ رہے ہیں جن کو سفری سہولیات کے لئے جہاں حرمین ٹرین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان سفری سہولت فراہم کر رہی ہے وہیں مشاعر مقدسہ میں حرمین ٹرین 7 ذوالحجہ سے 13 ذوالحجہ تک سفری سہولیات فراہم کرے گی۔ عازمین حج کیلئے 17 ٹرینیں مختص کی گئی ہیں ٹرینیں 9 سٹیشنوں پر 2 ہزار سے زیادہ آمد ورفت کریں گی مشاعر مقدسہ ٹرین اورسٹیشنوں کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے اوران کی آزمائشی سروس شروع کی گئی ہیجبکہ عازمین حج کے لئے 24 ہزار بسیں بھی مختص کی گئی ہیں جبکہ پاکستان حج مشن کے مطابق اب تک 31 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔