مکہ مکرمہ (ویب نیوز)

46 ہزار سے زائد پاکستانی عازمینِ حج  سعودی عرب پہنچ گئے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین کی تعداد 30 ہزارتک پہنچ گئی  ۔ مدینہ منورہ میں 16 ہزار عازمین موجود ہیں۔پاکستان سے مدینہ منورہ کیلئے پروازوں کا سلسلہ مکمل ہوگیا ہے۔21 جون تک تمام سرکاری حج پروازیں جدہ اتریں گی  اورحج سے قبل 42 ہزار سے زائد عازمینِ کرام کو مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کروائی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم  کے عازمین کی آمد شروع ہوگئی ہے اور 3 ہزار سے زائد عازمین مکہ مکرمہ پہنچ گئے ۔ 35 حج گروپ آرگنائزرز کی مانیٹرنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ نجی حج سکیم کی 2 شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے ۔ شعبہ گمشدگی و بازیابی نے راستہ بھولنے والے 18 عازمین حج کو انکی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق حج میڈیکل مشن کے تحت مکہ اور مدینہ میں  دو ہسپتال اور 12 ڈسپنسریوں کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی جاری مکہ اور مدینہ منورہ میں 272  ڈاکٹرز  اور طبی عملہ 24 گھنٹے علاج کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔