نابلس (ویب نیوز)

شرپسند اسرائیلی آباد کاروں نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب مشرق میں قصبہ قصرہ میں فلسطینیوں کی زرعی زمینوں کو آگ لگا دی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آباد کاروں نے قصبے کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع زرعی زمینوں کو آگ لگا دی جو ”عیش قدیش”بستی کے سکیورٹی گارڈ کی حفاظت میں ہے۔اس نے نشاندہی کی کہ گرم موسم نے آگ کو زمین کے بڑے علاقوں میں پھیلانے میں مدد کی جس کے نتیجے میں کھیتوں میں کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔