حکمران اتحادمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی کا تنازعہ
چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف ہی ہونگے۔.ایک ماہ پہلے سمری وزیراعظم آفس بھیج دی گئی تھی
وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری
مسلم لیگ(ن) نجم سیٹھی کو ایک بار پھر سربراہ پی سی بی بنانے کی متمنی
اسلام آباد( ویب نیوز)
حکمران اتحاد کی دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی کا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے واضح کر دیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف ہی ہونگے۔ایک ماہ پہلے سمری وزیراعظم آفس بھیج دی گئی تھی وزارت پیپلزپارٹی کی نامزدگی کے ساتھ کھڑی ہے ۔دوسری طرف مسلم لیگ(ن) نجم سیٹھی کو ایک بار پھر سربراہ پی سی بی بنانے کی متمنی ہے نجم سیٹھی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملنے کی کوشش بھی کی ہے جب کہ پیپلزپارٹی نے اس عہدہ کے لئے ذکا ء اشرف کا نام تجویز کیا ہے ۔اتوار کی شام ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا کہ وزارتوں کے حوالے سے طے ہوا تھا کہ ایک دوسری کی وزارتوں میں مداخلت نہیں کی جائیگی۔چیئرمین پی سی بی نامزدگی میری وزارت کا اختیار ہے اور ایک ماہ قبل ذکا ء اشرف کا نام وزیراعظم آفس بھیج چکا ہوںنامزدگی کو واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔وزارت بین الصوبائی ہمارے پاس ہے چیئرمین پی سی بی بھی ہماری مرضی کا ہونا چاہیے نجم سیٹھی ایڈہاک کمیٹی کے سربراہ ہیں۔