حیدر آباد (ویب نیوز)
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پچھلے دو سال میں ہر جماعت اقتدار میں رہی، کیا مسائل حل ہوگئے، نظام کی خرابی اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ پورا ملک خطرے میں ہے۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا ہے کہ نظام کو نہیں بدلا تو ملک کے حالات درست نہیں ہوں گے، سب سے بڑا انتظامی افسر وفاق کا افسر ہے، انگریز کا نظام ہم نے دل سے لگایا ہے، 25 سال سے سیاستدان نیب کے قانون کو دل سے لگا کر بیٹھے ہیں کسی نے نیب سے پوچھا کس کا احتساب کیا، 99 فیصد قوانین حکومت اپنی سہولت کے لیے بناتی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس ملک میں الیکشن بھی مسائل کا حل نہ رہیں وہ آگے کیسے چلے گا، ہم نے صوبوں کو وسائل دے دیئے لیکن ذمہ داری نہیں دی، صوبے میں افسر کی تنخواہ وفاق سے دو تین گنا زیادہ ہے، 30 فیصد سے زائد پنجاب میں محکمہ خوراک میں کرپشن ہے، ہمارے سامنے ملک لوٹا جا رہا ہے لیکن ہم اور یہ نظام کچھ نہیں بولیں گے۔