- وزیراعظم شہباز شریف نے جو وعدے کئے وہ پورے نہیں ہوئے نفسیہ شاہ
- بی این پی سے سے چھ نکاتی کا معاہدہ میں پچیس فیصد پر بھی عمل نہیں ہوا
- اب بھی بلوچستان سے لوگ لاپتہ ہورہے ہیں، شہنازبلوچ
- کسان معیشت کو کھڑا کرسکتا ہے مگر اسے سبسڈی نہیں دی جارہی ہے۔ افضل ڈھانڈلہ
- جے یو آئی کے رکن مولانا جمال الدین خان نے علی وزیر کی رہائی کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد (ویب نیوز)
قومی اسمبلی اجلاس میں پیر کو بھی بجٹ پر بحث کا سلسلہ جاری رہا ، تحریک انصاف کے منحرف ارکان سمیت حکومتی اتحادیوں پی پی پی اور بی این پی مینگل نے بھی تحفظات کا اظہار کردیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی صدارت میں اجلاس ہوا ۔یونان میں کشتی الٹنے ،کلرکہار اور طوفانی بارشوں میں حادثات سے جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ پی پی پی کی رکن ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ جب دو جماعتوں نے میثاق جمہوریت کر لیا تو تیسری قوت لائی گئی۔2014 کے دھرنے میں تبدیلی کی سونامی شروع اوراس ملک میں ہائیبرڈ نظام مسلط کیا گیااب وہ وی لاگ تک محدود ہو گئے اور روتے ہیں کہ 150 کیسز ہیں، میں اس کے خلاف ہوں مگر یہ ہائیبرڈ نظام انہی مہروں کی وجہ سے مسلط ہوا۔ 2018 سے اپوزیشن کے فرنٹ بینچز میں سے کوئی ایسا نہیں تھا جس کو جیل میں نہ بھیجا گیا ہو۔انھوں نے کہا کہ یہاں پر سناٹا اس وجہ سے ہے کیونکہ ہمارا سیاسی نظام بکھر چکا ہے۔اس ہائی بریڈ نظام کے بہت سے متاثرین سامنے آ رہے ہیں ۔کبھی کسی وکیل کو اٹھا لیا جاتا ہے علی وزیر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں تو عوام آپ کا ساتھ دے گی۔ انھوں نے کہا کہ یہ جو گرفتاریاں ہو رہی ہیں اس وجہ سے وہ وکلا میں بھی ایک سونامی پیدا ہو رہا ہے،اس کا حل صرف فری اینڈ فیئر الیکشنز ہیں،انھوں نے کہا کہ آذربائیجان سے ایل این جی لانے پر حکومت میں پھوٹ پڑ گئی ہے*سندھ کے سیلاب متاثرین ابھی بھی امداد کے منتظر ہیں، ہمارے چیئرمین نے یہ معاملہ اٹھایا ہے اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے بے شک ہم اتحادی ہیں میرے حلقے میں بھی ابھی تک سیلاب متاثریں امداد کے منتظر ہیں ۔وزیراعظم شہباز شریف نے جو وعدے کئے وہ پورے نہیں ہوئے ۔انھوں نے کہا کہ ہمیں میثاق جمہوریت پھر کرنا چاہیے ۔سالوں تک بہت سے شعبوں کو ایمنسٹی دی گئی ریئل اسٹیٹ، انڈسٹریز اور ریٹیلرز کو ایمنسٹی ملی ہے ۔ملک سے ڈالر باہر بھیجنے والوں کو ایمنسٹی دی گئی ۔کسانوں کو ایمنسٹی نہیں دی گئی ہمیں اس پر اب احتجاج کرنا ہوگا،ملک سے ڈالر باہر لے جائے جاتے ہیں اور ایک لاکھ ڈالر واپس لانے پر ایمنسٹی دے دی جاتی ہے، ویمن چارٹر بھی آپ کو لانا ہوگا،صرف ایک فیصد خواتین کے بنک اکاونٹس ہیں، خواتین کے لیے 5 ارب روپے رکھے گئے مگر یہ بہت نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لئے فنڈز رکھنے کا معاملہ بجٹ سے الگ ہے، سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے روڈ میپ بڑی حد تک طے پاگیا ہے کچھ چیزیں رہتی ہیں اچھی پیشرفت ہوگی میں نے ہمیشہ میثاق معیشت کی بات کی ہے میثاق معیشت ایک بار ہوجائے تو پھر سیاسی جماعتیں آگے بڑھتی رہیں گی،اصل کام تو اگلی منتخب حکومت ہی کرے گی۔ بی این پی مینگل کی رکن ڈاکٹر شہنازبلوچ نے کہا کہ ہماری جماعت سے چھ نکات کا معاہدہ ہوا تھا جس میں پچیس فیصد پر بھی عمل نہیں ہوا اب بھی بلوچستان سے لوگ لاپتہ ہورہے ہیں، لاپتہ افراد کی رہائی بہت کم ہوگئی ہے،پی ٹی آئی کی منحرف رکن تحریک انصاف آسیہ عظیم نے کہا کہ نومئی کے واقعات پر سخت ترین سزا دینی چاہئے، کسی بڑے کے بچوں کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے۔ انھوں نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اچھی بات ہے۔ منحرف رکن تحریک انصاف ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار بتائیں جو دوسوارب روپیہ کسانوں کے لئے اعلان کیا گیا تھا وہ کسان تک کہاں پہنچا ہے، کسان وہ طبقہ ہے جو فوری معیشت کو کھڑا کرسکتا ہے مگر اسے کوئی سبسڈی نہیں دی جارہی ہے۔ جے یو آئی کے رکن مولانا جمال الدین خان نے علی وزیر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے جائیں وہ اکیلا ایک ایک رکن قومی اسمبلی گرفتار نہیں ہوا پورا پارلیمان گرفتار ہوگیا ہے قومی اسمبلی کا اجلاس آج منگل کو چار بجے تک ملتوی کردیا گیا