کراچی (ویب نیوز)

ملک میں ذی الحج 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا، عید الاضحی 29 جون کو ہوگی ،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں محکمہ موسمیات اور سپارکو حکام بھی معاونت کے لیے موجود تھے جبکہ اراکین نے بھی شرکت کی۔علاوہ ازیں اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔لاہور، کراچی، بہاولپور سمیت مختلف علاقوں میں ذی الحج کا چاند نظر آیا، جس کے بعدکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھاکہ ملک کے کئی مقامات پر چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیاگیا کہ یکم ذی الحج 1444 ہجری 20 جون بروز منگل کو ہوگی اور عید الاضحی 29 جون بروز جمعرات کو ہوگی۔دوسری جانب گزشتہ روز سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا تھا، حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 27 جون منگل کو ادا کیا جائے گا۔سعودی عرب میں عیدالاضحی 28 جون کو منائی جائے گی، اس کے علاوہ دبئی سمیت خلیجی ممالک میں بھی عیدالاضحی 28 جون کو منائی جائے گی