لاہور (ویب نیوز)
طوفانی بارشوں سے دریائوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو نے لگا ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، بلوکی ہیڈ پر پانی کی آمد 58ہزار 830 اور اخراج 42030 کیوسک ہے۔دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، تونسہ بیراج پر پانی کی آمد 387587 جبکہ اخراج 387587 کیوسک ہے، تربیلہ چشمہ اور کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ستلج میں سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے، گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہائو 84 ہزار 430 کیوسک ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پنجاب کی تمام ڈویژنل انتظامیہ کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے۔