کوئٹہ (ویب نیوز)

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اوستہ محمد 34 ،ژوب 24، اورماڑہ10، قلات 9،لسبیلہ 8 ،لورالائی 8، زیارت6، مسلم باغ ، خاران 5 پیشن تین اور کوئٹہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، کوہلواوردکی میں شدید بارشیں ریکارڈ کی گئیں،بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ بلوچستان کا سندھ بلوچستان اوراندرون صوبہ مختلف علاقوں کا آپس میں زمینی رابطہ تاحال منقطع ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قلات، ژوب ،رخشاں ، سبی ،کوئٹہ ژوب ڈویژنز میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی۔