- سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کو کیس سننے کی ہدایت کی ہے،وکیل خواجہ حارث
- سارے کیسزکو اکٹھا ہی سن لیتے ہیں، بتائیں کہ سپریم کورٹ کا آرڈرکیا ہوا؟کیا تمام پٹیشنز مقررکی جائیں؟ ،چیف جسٹس عامرفاروق
- سپریم کورٹ نے دائرہ اختیار اور ٹرانسفر کی درخواستیں سننے کا کہا ،وکیل خواجہ حارث
- کمپلینٹ کی بنیاد پرپہلے سائبرکرائم ونگ دیکھے گا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل
- کل تک میرے پاس ایسا کچھ نہیں آیا،چیف جسٹس عامرفاروق
- ٹرائل کورٹ کا معاملہ وہیں پرختم ہوچکا، صلح صفائی ہوگئی تھی،بیرسٹرگوہرعلی
اسلام آباد (ویب نیوز)
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں پر سماعت سپریم کورٹ کے احکامات آنے تک کیلئے ملتوی کردی ۔ چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ کے آرڈر کا انتظار کرلیتے ہیں، آرڈر کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔جمعرات کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت کی ،چیئرمین پی ٹی آئی اورالیکشن کمیشن کے وکلا پیش ہوئے۔خواجہ حارث نے چار کیسز عدالت کے سامنے ہونے کا کہا تو چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کا آرڈرآجائے تودیکھ لیتے ہیں۔خواجہ حارث نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کو کیس سننے کی ہدایت کی ہے، جس پر چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ ان سارے کیسزکو اکٹھا ہی سن لیتے ہیں، بتائیں کہ سپریم کورٹ کا آرڈرکیا ہوا؟ کیا تمام پٹیشنز مقررکی جائیں؟۔اس پر خواجہ حارث بولے سپریم کورٹ نے دائرہ اختیار اور ٹرانسفر کی درخواستیں سننے کا کہا ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ کمپلینٹ کی بنیاد پرپہلے سائبرکرائم ونگ دیکھے گا، اس کے بعد تحقیقات ہوگی ۔ جج نے کہا کہ فیس بک اکائونٹ میرا ہے لیکن پوسٹیں میری نہیں۔اس پرچیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ کل تک میرے پاس ایسا کچھ نہیں آیا، بیرسٹرگوہرعلی نے بتایا ٹرائل کورٹ کا معاملہ وہیں پرختم ہوچکا، صلح صفائی ہوگئی تھی۔خواجہ حارث نے ٹرائل روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی غیر موجودگی میں گواہوں کے بیانات پر جرح ہوئی، آج ناقابل ضمانت وارنٹ نکالنے کا بھی کہا ہوا ہے۔اس کے بعد عدالت نے سپریم کورٹ کے آرڈرکا انتظار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔