• پولیس کی جانب سے تاحال نوٹس کی تعمیل کی رپورٹ عدالت میں جمع نہیں کرائی جا سکی

اسلام آبا (ویب نیوز)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی۔ ہفتہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے سماعت کی۔پی ٹی آئی کے جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے کسی سینئر وکیل اور نہ ہی عمران خان کو نوٹس کی تعمیل ہوئی، پولیس کی جانب سے تاحال نوٹس کی تعمیل کی رپورٹ عدالت میں جمع نہیں کرائی جا سکی۔بعدازاں عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 11 اپریل تک ملتوی کردی۔اس سے قبل ایڈیشنل سیشن جج نے تعمیلی نوٹس کی رپورٹ جمع ہونے تک توشہ خانہ کیس کی سماعت میں وقفہ کیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔