- اضافی سرچارج سے کراچی کے شہریوں پر 24 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا
کراچی (ویب نیوز)
حکومت کی جانب سے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کے بلوں پر 1 روپے 52 پیسے سرچارج لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اضافی سرچارج سے کراچی کے شہریوں پر 24 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔1.52 روپے کے اس سرچارج کا اطلاق ایک سال کے لیے ہوگا۔ بجلی کے بلوں پر عائد سرچارج سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں لگایا جارہا ہے ۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے نیپرا میں درخواست جمع کرادی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 15اگست کو سماعت ہو گی ۔