جڑانوالہ کی عیسائی بستی میں مبینہ طور قرآن پاک اورحضورنبی کریم ۖ کی بے حرمتی کرنے پر ہنگامے پھوٹ پڑے ،شہر میں مکمل مارکیٹس بازار بند
مشتعل مظاہرین نے چرچزاورمسیحوں کے50سے زائد گھروں کو آگ لگادی
حالات کشیدہ ہونے کہ وجہ سے رینجرزکوبھی طلب کرلیاگیا۔پولیس نے راجہ عامرمسیح اور راکی مسیح کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پولیس اُنہیں گرفتارکرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ نذر ا تش
فیصل آباد(ویب نیوز)
جڑانوالہ کی عیسائی بستی میں مبینہ طور پر قرآن پاک اورحضورنبی کریم ۖ کی بے حرمتی کرنے پر ہنگامے پھوٹ پڑے شہر میں مکمل مارکیٹس بازار بندکردیے گئے۔ مشتعل مظاہرین نے چرچزاورمسیحوں کے50سے زائد گھروں کو آگ لگادی۔ مسیح اسسٹنٹ کمشنرشوکت سندھوکے دفترکوبھی آگ لگاکرتوڑپھوڑدیاچرچزمیں پڑاسامان جل کرراکھ ہوگیا۔حالات کشیدہ ہونے کہ وجہ سے رینجرزکوبھی طلب کرلیاگیا۔پولیس نے راجہ عامرمسیح اور راکی مسیح کے خلاف مقدمہ درج کرلیاتاہم پولیس اُنہیں گرفتارکرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔مظاہروں کے دوران ایس پی مدینہ ڈویژن حافظ کامران بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس اور مظاہرین کے مابین مڈھ بھیڑ،پولیس کی ہوائی فائرنگ کے ذریعے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی گئی۔ ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان۔ پولیس رپورٹ کے ،مطابق بستی عیسائیوں میں مبینہ طور پر 2 عیسائی کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف لوگ شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے سینما چوک کو بلاک کر دیا گیا۔ایس پی بلال سلہری پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے بستی عیسائوں کے تمام راستوں کو بلاک کر دیا ۔ بستی عیسائیوں کے راستوں کے باہر لوگ سخت نعرے بازی کر رہے ہیں۔سینما چوک میں ایس پی بلال سلہری نے مفتی محمد یونس رضوی کے ساتھ لوگوں کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے اُنہیں پر امن رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اس کے باوجود مگر لوگوں کی شدید نعرے بازی جاری رہی۔ لوگوں نے واقعہ میں ملوث ملزموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ایس پی بلال سلہری نے کہا کہ اس واقعہ کے حقائق جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے جو بھی اس واقعہ میں ملوث ہوگا اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر شوکت عیسائی کے دفتر کا گھیرائو کیاگیاجس کی وجہ سے وہ دفتر سے فرار ہوگیا ۔