- چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں سہولیات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
- ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بی کلاس کی سہولیات فراہم کی گئیں
- چیئرمین پی ٹی آئی کو فرمائش پر دیسی گھی میں تیار دیسی چکن اور بکرے کا گوشت بھی دیا جاتا ہے
- چیئرمین تحریک انصاف کو جیل کے سامنے کوریڈورمیں چہل قدمی کی اجازت بھی دی گئی،رپورٹ
اسلام آباد (ویب نیوز)
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی اٹک جیل میں سہولیات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔پیر کو اٹارنی جنرل آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں دستیاب سہولیات پر رپورٹ جمع کرائی۔اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس مظاہرنقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل کے چیمبرز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل سے متعلق رپورٹ جمع کرائی ہے، ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بی کلاس کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو فرمائش پر دیسی گھی میں تیار دیسی چکن اور بکرے کا گوشت بھی دیا جاتا ہے، سابق وزیراعظم کی فرمائش پر انہیں ان کی پسند کی اشیا رقم کی ادائیگی پر فراہم کی جاتی ہیں۔اٹارنی جنرل آفس کی تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو جیل کے سامنے کوریڈورمیں چہل قدمی کی اجازت بھی دی گئی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 24 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل سہولیات پر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
https://pbs.twimg.com/media/F4nC-WuawAAbUwJ?format=jpg&name=large