اسلام آباد: (ویب  نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج اٹک جیل میں ہوگی۔

سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا، وزارت داخلہ نے اس حوالے سے وزارت قانون کو خط لکھا تھا، پارٹی کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل کی اٹک جیل منتقلی کے فیصلے پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔