درآمدات میں نرمی،ایک ماہ میں موبائل فونزکی امپورٹ 76 فیصد بڑھ گئی
گزشتہ ماہ 32 ارب 71 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون امپورٹ کئے گئے، ادارہ شماریات
اسلام آباد(ویب نیوز)
درآمدات میں نرمی کی وجہ سے ایک ماہ میں موبائل فونز کی امپورٹ 76 فیصد بڑھ گئی ہے۔گزشتہ ماہ 32 ارب 71 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون امپورٹ کئے گئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں 19 ارب 14 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد ہوئے تھے۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال اگست میں ہی 13 ارب 92 کروڑ کے فون درآمد کئے گئے تھے۔اگست 2023 میں موبائل فونز کی درآمد پر 11 کروڑ 13 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق جولائی میں موبائل فونز پر 6 کروڑ 81 لاکھ 35 ہزار ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔گزشتہ مالی سال میں 136 ارب 84 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون درآمد ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق 2022-23 میں موبائل فونز کی درآمد پر مجموعی 57 کروڑ ڈالر سے زیادہ خرچ ہوئے 2021-22 میں ایک ارب 97 کروڑ ڈالر مالیت کے موبائل فونز امپورٹ ہوئے تھے۔