خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
آپریشن 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا
ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے
سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، آئی ایس پی آر
خیبر (ویب نیوز)
سیکیورٹی فورسز کے خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کمانڈر کفایت عرف تور عدنان سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آپریشن 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسزملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔