الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ جاری کردی
فہرست کے ساتھ )فارم 5( عوا م الناس کی آگاہی کے لئے شائع کر دیاگیا
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk پر بھی موجود ہے
تیس دنوں میں متعلقہ حلقہ کا ووٹر اعتراضات داخل کر سکتا ہے
اسلام آباد (ویب نیوز)
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ جاری کردی فہرست کے ساتھ )فارم 5( عوا م الناس کی آگاہی کے لئے شائع کر دیاگیا اور یہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk پر بھی موجود ہے متعلقہ حلقہ کا ووٹر اعتراضات داخل کر سکتا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں کے نقشہ جات بھی ویب سائٹ پر موجود ہیں ۔ ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 دن مورخہ 27ستمبر سے 26 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گی۔ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات(Representations) متعلقہ حلقہ کا ووٹر کر سکتا ہے۔ یہ اعتراضات سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام ہوگی اور 27اکتوبر2023تک الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ شاہرہ دستوراسلام آبادمیں جمع کروائی جا سکتی ہیں ۔الیکشن کمیشن فریقین کا موقف سننے کے بعد28اکتوبر سے 26 نومبر 2023 تک ان اعتراضات پر فیصلے کرے گا-:اعتراضات جمع کروانے کے لئے ضروری ہے کہ جمع کروانیوالا متعلقہ حلقہ کاووٹر ہو۔یہ میمورنڈم (Memorandum) کی صورت میں بنام سیکرٹری الیکشن کمیشن پیشں کرنا ہوگی۔متعلقہ ووٹر میمورنڈم پردستخط کرے گا۔ وہ خود یا اس کا نمائندہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں قائم سنٹرمیں اسے جمع کرائے گا۔ اعتراضات اور نقشہ جات کی (8) کاپیاں الیکشن کمیشن میں جمع کروانا ہونگی۔ضلع کے نقشہ جات الیکشن کمیشن سے ضروری قیمت ادا کرکیلئے جا سکتے ہیں۔بذریعہ کوریئر ، ڈاک اور فیکس وغیرہ اعتراضات قابل قبول نہیں ہونگی۔ الیکشنز رولز 2017 کی رول 12 کے تحت اعتراضات جمع کروانی ہوں گی۔