اسلام آباد،کراچی اورلاہور ایئر پورٹ سے مختلف وجوہات کی بناء پر18 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ
موسم کی خرابی کی وجہ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا
لاہور کی مختلف غیر ملکی پروازوں کو اسلام آباد اور ملتان کے ایئر پورٹ پر لینڈ کرایا گیا
کراچی سے گوادر روٹ کی اپ اینڈ ڈائون کی پروازیں پی کے 503 اور پی کے 504 منسوخ ہوگئیں
اسلام آباد سے گلگت کی 4پروازیں پی کے 601، پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606 منسوخ ہو گئیں
اسلام آباد ، کراچی (ویب نیوز)
کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹ سے مختلف وجوہات کی بناء پر 18 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔موسم کی خرابی کی وجہ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا، لاہور کی مختلف غیر ملکی پروازوں کو اسلام آباد اور ملتان کے ایئر پورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔ فلائی بغداد کی کراچی سے بغداد آنے جانے کی دو پروازیں آئی ایف 331 اور آئی ایف 332 منسوخ کر دی گئیں، کراچی سے گوادر روٹ کی اپ اینڈ ڈائون کی پروازیں پی کے 503 اور پی کے 504 منسوخ کر دی گئیں، اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606 منسوخ کر دی گئیں۔ایئر سیال کی اسلام آباد سے مسقط کی پرواز پی ایف 734 روانہ نہیں ہو سکی جبکہ اسی طرح مسقط سے اسلام آباد کی پرواز پی ایف 735 منسوخ کر دی گئی۔ایئر سیال کی لاہور سے دمام کے لیے پرواز پی ایف 742 اور پی ایف 743 بھی منسوخ کر دی گئیں۔ایئر سیال کی کراچی سے لاہور کی پروازیں پی ایف 143، پی ایف 144، کراچی سے اسلام اباد کی پرواز پی ایف 125 پی ایف 126، پی ایف 121 اور پی ایف 122 منسوخ کردی گئیں۔سیرین ایئر کی جدہ کے لئے پرواز ای آر 811 کی روانگی میں سوا 2 گھنٹے تاخیر ہو گئی جبکہ سعودی ایئر کی لاہور سے جدہ کی پرواز ایس وی 739 کی روانگی میں سوا 3 گھنٹے کی تاخیر کی گئی۔ کراچی سے لاہور کے لیے پی کے 302 کی روانگی میں پونے 2 گھنٹے، ایئر بلو کی اسلام آباد سے اسکردو کی پرواز پی اے 251 میں 4 گھنٹے تاخیر ہوئی۔سرین ایئر کی لاہور سے جدہ کی پرواز ای آر 801 کی روانگی 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ کراچی سے فیصل آباد کی پرواز کی روانگی میں 10 گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 340 صبح کے بجائے شام 7 بجے کراچی سے فیصل آباد روانہ ہو گی۔ پی آئی اے کی لاہور سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 263 کی روانگی میں 3:20 کی تاخیر ہوئی جبکہ پی آئی اے کی سیالکوٹ سے مسقط کی پرواز پی کے 281 کی روانگی میں 3 گھنٹے کی تاخیر ہو گی، یہ پرواز اب شام ساڑھے 4 بجے جائے گی۔ سیالکوٹ سے کویت سٹی کی پرواز کی روانگی میں پونے 3 گھنٹے کی تاخیر کی گئی.