سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد
چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے صحت جرم سے انکار کردیا
فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی گئی
عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27اکتوبر کو طلب کرلئے
راولپنڈی (صباح نیوز)سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔سائفر کیس کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سماعت ہوئی۔ آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران فرد جرم عائد کی۔چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ یہ جھوٹا، من گھڑت اور سیاسی انتقام پر مبنی کیس ہیبے گناہی ثابت کروں گا۔عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے کہاکہ تاریخ فرد جرم کے لیے رکھی تھی، فرد جرم عائد کی جاتی ہے۔عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27اکتوبر کو طلب کرلئے ، سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔